پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

کیا قربانی قبول ہوئی؟ ڈاکٹر محمد عقیل

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Tuesday Aug 29, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کیا قربانی قبول ہوئی؟ ڈاکٹر محمد عقیل
• “حضرت قربانی سے متعلق کچھ ارشاد فرمائیں۔”
پوچھو کیا پوچھنا ہے۔
• قربانی کی بنیادی شرط کیا ہے ؟
میاں ! قرآن میں آتا ہے کہ اللہ کو تمہارا گوشت اور خون نہیں پہنچتا بلکہ تقوی پہنچتا ہے۔ ۔ یاد رکھو! قربانی میں اصل اہمیت تقوی کی ہے گوشت اور خون کی نہیں۔ تقوی کے بنا سارے جانورگوشت اور خون ہیں جو کتنے ہی بڑے اور کتنے ہی قیمتی ہوں لیکن خدا کے نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہیں۔ تقوی ہو تو محض ناخن کاٹنے پر ہی خدا قربانی کا اجر دے دیتا ہے اور تقوی نہ ہو تو کروڑوں کی نام نہاد قربانی منہ پر پڑھنا جاری رکھیں »


فیس بک پر جھوٹے لائکس کا فتنہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Tuesday Jun 27, 2017

فیس بک پر جھوٹے لائکس کا فتنہ
ڈاکٹر محمد عقیل
فیس بک کی کئی آزمائشوں میں ایک اہم فتنہ لائکس کا فتنہ ہے۔ عام طور پر ہم سب ایک دوسرے کی پوسٹوں کو لائک کرتے ہیں تو اس کے پیچھے کئی اسباب ہوتے ہیں جن میں کسی کی تعریف کرنا، حوصلہ افزائی کرنا، اپنے دلی جذبات کا پڑھنا جاری رکھیں »


شب قدر اور فرشتوں سے متعلق اہم سوالات

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Friday Jun 23, 2017

شب قدر اور فرشتوں سے متعلق اہم سوالات
ڈاکٹر محمد عقیل
سورہ کا پس منظر کیا ہے؟
سورہ القدر کے مقام نزول پر اختلاف ہے کہ آیا کہ مکی سورۃ ہے یا مدنی۔ لیکن اس کا لہجہ بتاتا ہے کہ یہ مکہ کے آخری دور کی سورہ ہے۔اس سورہ میں دراصل تین اہم باتوں کو بیان کیا ہے۔ پہلا مضمون یہ کہ قرآن کا نزول اس رات میں ہوا ہے جس میں قوموں کی تقدیروں کے فیصلے ہوتے اور خدا کے منصوبوں کو پڑھنا جاری رکھیں »


سورہ القدر کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Friday Jun 23, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ القدر کا خلاصہ-ڈاکٹر محمد عقیل
اے حق کے متلاشیو! تم چاہتے تھے کہ خدا تم سے مخاطب ہو تو جان لو، ہم نے ان خطبات کوتقدیروں والی اہم رات میں نازل کرنا شروع کیا۔ تم کیا جانتے ہو کہ یہ منصوبوں اور تدبیروں والی عظیم رات کیا ہے؟ اس بابرکت رات میں خدا وند عالم کے حکم سے قوموں کا مستقبل طے کیا جاتا ، وسائل کی تنظیم جاری ہوتی اور فرد کی زندگی ، موت، رزق اور دیگر امورکا حساب مقرر کیا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ رات ماضی کی غلطیوں سے رجوع کرنے اور مستقبل کی خیر وعافیت مانگنے والوں کے لیے ہزار مہینوں سے بہتر را ت ہے۔ اس رات خدا کی ایڈمنسٹریشن کے فرشتے اپنے سربراہ جبریل امین کے ساتھ اترتے ہیں اور ان منصوبوں کو زمین پر وقت مقررہ پر نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ اس پوری رات میں خدا کے تکوینی امور کی منصوبہ بندی و تنظیم ہوتی ہے۔اسی لیے یہ رات آخرت کی منصوبہ بندی و تنظیم کرنے والوں کے لیے سراپا سلامتی اور امن دینے والی ساعتوں سے بھرپور شب ہوتی ہے یہاں تک کہ فجر کا وقت ہوجائے۔


سورہ الفلق کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Saturday Jun 17, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ الفلق کا خلاصہ
دن کے اجالے میں نقصان پہنچانے والوں سے کہہ دو ، رات کی تاریکی میں شب خون مارنے والوں کو بتادو، کالے علم کرنے والے شیطانوں کو خبردار کردو، حسد کی آگ میں جلنے والوں کو سمجھادو کہ میں تو اپنے بچانے والے آقا کے پڑھنا جاری رکھیں »


سورہ الناس کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Saturday Jun 17, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ الناس کا خلاصہ
ڈاکٹر محمد عقیل
تم اپنے شرارت کرنے والے نفس سے کہہ دو، بہکانے والنے انسانوں کو بتادواور وسوسہ ڈالنے والے جنوں کو اعلان کردو کہ میں تم سب کے بہکاووں پڑھنا جاری رکھیں »


روزہ ، رمضان اور قرآن

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Saturday Jun 17, 2017

روزہ ، رمضان اور قرآن
ڈاکٹرمحمدعقیل
عام طور پر رمضان اور روزوں کے ذکر میں ہم مختلف لوگوں کی باتیں بیان کرتے ہیں کہ روزہ کا فلسفہ کیا ہے ؟ رمضان میں کیا کرنا چاہیے؟ تقوی کیا چیز ہے ؟ وغیرہ۔ ان تمام باتوں کی بنیاد اکثر اوقات قران و سنت ہی ہوتے ہیں۔ البتہ آج ہم یہ دیکھیں گے کہ قرآن نے جب روزوں اور رمضان کو بیان کیا تو اس کی پریزنٹیشن کی ترتیب اور فوکس کیا تھا پڑھنا جاری رکھیں »


کیا خدا ہمیں مشکل میں دیکھ کر خوش ہوتا ہے؟

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Saturday Jun 17, 2017

کیا خدا ہمیں مشکل میں دیکھ کر خوش ہوتا ہے؟
ڈاکٹر محمد عقیل
سوال :” اللہ کی محبت آزمائش، مصائب و آلام سے مشروط کیوں ہوتی ہے؟
جواب :یہ ایک غلط فہمی ہے۔ دنیا کی زندگی فرض کریں کہ سو دن کی ہے تو اس میں مصیبت و آلام کے بمشکل دس دن ہی ہونگے۔ باقی نوے دن یا تو خوشی ہوگی اور یا پھر نیوٹرل پڑھنا جاری رکھیں »


سورہ اخلاص کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Saturday Jun 17, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ اخلاص کا خلاصہ
ڈاکٹر محمد عقیل
پتھروں میں خدا تلاش کرنے والوں کو بتادو، بزرگوں کو معبودبنانے والوں کو سمجھادو، خدا کا بیٹا اور بیٹی ٹہرانے والوں کو جتادو ، عالم اسباب کو پڑھنا جاری رکھیں »


سورہ لہب کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Saturday Jun 17, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ لہب کا خلاصہ
ڈاکٹر محمد عقیل
شان و شوکت والے متکبر اور خودسر ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے ۔ اس کی سرداری ، اقتدار اور مددگار سب تمام ہوئے اور یہ خود بھی نامراد ہوا۔ اس کا مال ، دولت، عزت اور اعلی اسٹیٹس اور جو کچھ بھی اس نے ساری زندگی لگا پڑھنا جاری رکھیں »