پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

تقابلی مطالعہ پروگرام

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ Sunday Nov 27, 2011


اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ کے مختلف گروہوں اور مکاتب فکر کے مابین جو اختلافات پائے جاتے ہیں، ان کا ایک غیر جانبدارانہ (Impartial)مطالعہ کیا جائے اور ان کے نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ ان کے استدلال کا جائزہ بھی لیا جائے۔
اس پروگرام میں ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ تمام نقطہ ہائے نظر کو، جیسا کہ وہیں ہیں، بغیر کسی اضافے یا کمی کے بیان کر دیا جائے۔ ان کے بنیادی دلائل بھی جیسا کہ ان کے حاملین بیان کرتے ہیں، واضح طور پر بیان کر دیے جائیں۔ ہم نے کسی معاملے میں اپنا نقطہ نظر بیان نہیں کیا اور نہ ہی کوئی فیصلہ سنایا ہے کہ کون سا نقطہ نظر درست اور کون سا غلط ہے۔ یہ فیصلہ کرنا آپ کا کام ہے۔
اس پروگرام کے سات ماڈیولز ہیں:
· ماڈیول CS01 : اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک
· ماڈیول CS02 : اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر ۔۔۔بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات
· ماڈیول CS03 : انکار سنت ، انکار ختم نبوت اور مین اسٹریم مسلمان
· ماڈیول CS04 : فقہی مکاتب فکر ۔۔حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، ظاہری اور جعفری
· ماڈیول CS05 : تصوف اور اس کے ناقدین
· ماڈیول CS06 : دینی تحریکیں۔۔۔ سیاسی، عسکری، دعوتی اور فکری تحریکیں
· ماڈیول CS07 : روایت پسندی، جدت پسندی اور معتدل جدیدیت ۔۔۔ فکری، ثقافتی،معاشی اور قانونی مسائل
پروگرام کا مطالعہ کرنے کے لئے درج ذیل لنک کو کاپی کرکے پیسٹ کریں

http://mubashirnazir.org/Courses/Comparative/CS001-00-Compurdu.htm

مصنف : مبشر نذیر

6 تبصرے کیے گئے ہیں »

i like you sir. thank.

November 27th, 2011 | 7:00 pm

السلام علیکم خالد ًبھائی
پروگرام پسند کرنے کا شکریہ

November 27th, 2011 | 7:07 pm

Thanks 4 ur easily downloadable staff but I will comment inshallah when I read it . I have already downloaded the matter as Prof. Aqil sent it 2 me.

November 28th, 2011 | 9:28 pm
waseem aslam:

Salaam

I have filled the form for the course comparaive study of religion. I have downloaded the introduction. I want to know where can I get the detailed material for this course.

March 11th, 2012 | 3:32 pm
eden:

اسلام و علیکم !پروفیسر عقیل صاحب ۔جناب مجھے ریسرچ پیپرز میں اسلام میں موجود مسالک کے متفق علیہ مسایل کی اشد ضرورت ہے۔پلیز آپ مجھے پہلے تین ماڈیول email کر دیں ۔cs01,cs02.cs03,مجھے ابھی تک یہی نظر آ ے ہیں ۔پلیز مزید مدد ممکن ہو ضرور کریں ۔اللہ آپ کو جزا دے گا۔مجھے رجسٹریشن سے بچانا۔اللہ آپ کو جہنم سے بچاءے..thanks.a teacher from university of gujrat,pakistan

April 9th, 2013 | 9:44 pm

جزاک اللہ میرے شوہر اس پرورام کا حصہ ہیں ان کی بدولت میں مطالعہ میں شریک رہتی ہوں

April 26th, 2013 | 8:05 pm
تبصرہ کریں

تبصرہ :