پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

آن لائن تزکیہ نفس پروگرام

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ Thursday Jan 31, 2013


محترم قاری!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ یہ بات جانتے ہیں کہ آخرت میں کامیابی کا انحصار دنیا کی زندگی پر ہے۔ اس زندگی میں ہماری کارکردگی دو امور پر منحصر ہے ایک علم اور دوسرا عمل۔ انہی دو معاملات سے متعلق ہماری باز پرس ہوگی۔اگر ہم غور سے دیکھیں تو قیامت کے دن شاید ان امور پر براہ گرفت نہ ہو کہ ہم نے قرآن کے تراجم کا تقابلی مطالعہ کیا یا نہیں، ہم نے ادب جاہلی کو دیکھا یا نہیں، ہم نے تہذیب کا ارتقا معلوم کیا یا نہیں۔ لیکن یہ بات یقینی ہے کہ ہم سے یہ ضرور پوچھا جائے گا کہ ہم آیا ہم نے غیبت، حسد، چغلی ، بہتان، بے ایمانی، دھوکہ دہی وغیرہ جیسے امور کے بارے میں کیا علم حاصل کیا اور ان سے بچنے کے لئے کیا عمل کیا۔ کہنے کامطلب یہ ہے کہ اخلاقیات دین کا وہ بنیادی حصہ ہے جس کے بارے میں ہم میں سے ہرشخص مکلف و مسئول ہے۔
تزکیہ نفس پروگرام: دین کا بنیادی مقصد نفس کا تزکیہ کرنا ہے۔ ایک پاک نفس ہی اللہ کی رضا کا مستحق اور جنت میں داخلے کے قابل ہوسکتا ہے۔ اسی تقاضے کو پورا کرنے کے لئے یہاں ہم ایک پروگرام کی ابتدا کررہے ہیں جس کا عنوان ہے ” آن لائن تزکیہ نفس پروگرام”۔ اس پروگرام میں ہم مختلف عنوانات کے تحت شرکا کو ای میل بھیجیں گے۔ ہر شریک اس ای میل کو پڑھنے کے بعد اس کا جواب یا اس پر اپنے خیالات کا اظہار ہمیں بھیجے گا۔ پھر ہم ٹاپک کو آگے لے جاکر اس طرح ختم کریں گے کہ یہ موضوع ہر شریک علمی طور پر سیکھ لے اور عملی طور پر اس پر عملدارآمد کے لئے تیار ہوجائے۔
اس پروگرام کا پہلا ماڈیول ہے” سورہ حجرات کا اخلاقی تقاضے”۔ اس ماڈیول میں ہم بنیادی اخلاقیات جیسے غیبت، تجسس، بلاتحقیق بات آگے پہچانا وغیرہ جیسے امور پر علمی گفتگو کریں گے اور حتمی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
مثال کے طور پر ابتدائی ٹاپک کے طور پر ہم غیبت کو لے لیتے ہیں۔ اس ٹاپک پر ہم آپ اہل علم حضرات سے گفتگو کرکے درج ذیل مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
۱۔ غیبت کیا ہے؟
۲۔ غیبت کیوں کی جاتی ہے؟
۳۔غیبت کرنے کے مختلف طریقے کیا ہیں؟
۴۔ ہمارا غیبت کے بارے میں کیا تجربہ ہے؟
۵۔غیبت سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟
۶۔غیبت کے دنیاوی نقصانات کیا ہیں؟
۷۔بحث کا خلاصہ
پروگرام میں شرکت کا طریقہ کار
۱۔ اس پروگرام کی کوئی فیس نہیں۔ اس کے لئے آپ کو ایک ای میل اکاؤنٹ درکار ہے۔
۲۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے اردو لکھنا لازمی نہیں۔ آپ انگلش یا رومن اردو میں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔
۲۔یہ پروگرام اوپن نہیں بلکہ مخصوص شرکاء کے لئے ہے۔ اگر آپ اس پروگرام میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو اس ای میل ایڈریس پر اپنی رضامندی کا اظہار کریں۔
aqilkhans@gmail.com
پروفیسر محمد عقیل

3 تبصرے کیے گئے ہیں »

Anonymous:

nice program starting. regard.

January 31st, 2013 | 4:48 pm

بہت عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے۔
اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بہت ساری برائیوں کو ٹارگٹ بنانے کی بجائے ایک بہت عام سی ، بےضرر سمجھی جانے والی مگر تباہ کن برائی کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔
جزاک اللہ خیر

January 31st, 2013 | 8:07 pm

شکریہ۔ اگر آپ اس پروگرام میں شرکت اور راہنمائی کریں تو ذرہ نوازی ہوگی

January 31st, 2013 | 10:38 pm
تبصرہ کریں

تبصرہ :