پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

جو کچھ بھی ہوتا ہے اللہ کے کرنے سے ہوتا ہے۔۔۔۔۔

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ Tuesday Jul 14, 2015

جو کچھ ہوتا ہے اللہ کے کرنے سے ہوتا ہے میرے کرنے سے نہیں ہوتا۔ تو مبارک ہےوہ جو جو خدا کے کرنے پر راضی ہو۔ جو کچھ ہوتا ہے اللہ کے چاہنے سے ہوتا ہے میرے چاہنے سے نہیں ہوتا۔ تو مبارک ہے وہ جو وہی چاہے جو خدا چاہے۔ جو کچھ ہوتا ہے اللہ کے حکم سے ہوتا ہے میرے حکم سے نہیں ہوتا۔ تو بابرکت ہے وہ شخص جو اللہ کے حکم کو مان کر جھک جائے۔ جو کچھ ہوتا ہے اللہ کے فیصلے سے ہوتا ہے میرے فیصلے سے نہیں ہوتا۔ تو عظیم ہےوہ جو خدا کے فیصلہ پر خوش و خرم ہوجائے۔ جو کچھ ہوتا ہے اللہ کی اجازت سے ہوتا ہے میری اجازت سے نہیں ہوتا۔ تو سعادت مند ہے وہ جو خدا کے اذن پر ممنون ہوجائے۔ جو کچھ ہوتا ہے اللہ کے ارادے سے ہوتا ہے میرے ارادے سے نہیں ہوتا۔ پس بڑا نصیبوں والا ہے وہ جو اپنا ارادہ خدا کے ارادے میں فنا کردے۔
یہ تحریر اپنے ہاتھ سے لکھئے خواہ ای میل پر یا سادہ کاغذ پر۔ اللہ آپ کو اپنا یقین ، توکل اور تفویض عطا فرمائیں گے انشاءاللہ
عقیل

۱ تبصرہ کیا گیا ہے »

InshaALLAH

August 2nd, 2015 | 11:46 pm
تبصرہ کریں

تبصرہ :