پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

سورہ الناس کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ Saturday Jun 17, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ الناس کا خلاصہ
ڈاکٹر محمد عقیل
تم اپنے شرارت کرنے والے نفس سے کہہ دو، بہکانے والنے انسانوں کو بتادواور وسوسہ ڈالنے والے جنوں کو اعلان کردو کہ میں تم سب کے بہکاووں

کے مقابلے میں تمام انسانوں کے پالنے والے کی پناہ میں آتا ہوں۔ وہ پناہ جو چٹانوں سے زیادہ مضبوط اور پہاڑوں سے زیادہ قوی ہے۔ و ہ پناہ جو بالکل محفوظ و مامون ہے، جس کے ارد گرد فرشتوں کے پہرے ہیں اور جہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ یہ اس کی پناہ ہے جو تمام انسانوں کا بادشاہ ہے اور میرابادشاہ اپنے غلام کی حفاظت خوب جانتا ہے۔ یہ اس کی پناہ ہے جو تمام انسانوں کا معبود ہے اورمیرا معبود اپنے بندے کو بچانا خوب جانتا ہے ۔
میں اپنے آقا کی امان میں ہوں ہر اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو دلوں میں جنس ، فساد، حسد، بغض، عداوت، انتقام، مایوسی، الحاد ، بے چینی اور ان گنت منفی خیالات پیدا کرتا ہے۔یہ وہ دشمن ہے جو دوست بن کر وار کرتا ، دل ہی دل میں خیالات پیدا کرتا اور کبھی کھل کر سامنے نہیں آتا ۔یہ دشمن جنات یعنی چھپی ہوئی طاقتوں کے روپ میں بھی ہے جو نظر نہیں آتا ۔ یہ دشمن شریر انسانوں کی شکل میں بھی ہے جواصلاح کے نام پر فساد پھیلاکر چلا جاتا ہے۔ یہ دشمن میرے نفس کی صورت میں بھی ہے جو خواہشوں کی ہوس میں غلط کام کرنے پر اکساتا ہے۔
پس سن لو ، تم سب مل کر بھی کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ میری پشت پر میرا بادشاہ کھڑا ہے اور وہی میری امان ہے، وہی میری پناہ کا حصار

تبصرہ کریں

تبصرہ :