پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

بگ بینگ سے پہلے کچھ نہ تھا ؟اسٹیفن ہاکنگ کے جواب کا تجزیہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ Tuesday Dec 26, 2017

بگ بینگ سے پہلے کچھ نہ تھا ؟اسٹیفن ہاکنگ کے جواب کا تجزیہ
ڈاکٹر محمد عقیل
سوال: کیا کائنات کہیں ختم ہوتی ہے۔ اگر ہاں تو اس اختتام کے اس پار کیا ہے؟

جواب: ہمارا مشاہدہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ کائنات ایک انتہائی تیز رفتار اسراع کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پھیلاو لامتناہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے کائنات مزید خالی اور تاریک ہوتی چلی جائے گی۔ اگرچہ کائنات کا کوئی اختتام نہیں پر اس کا ایک آغاز ضرور ہے۔ آج اس آغاز کو ہم بگ بینگ کہتے ہیں۔ یہ پوچھا جا سکتا ہے کہ بگ بینگ سے پرے کیا تھا اور اس کا جواب ہو گا کہ کچھ نہیں۔ایسے ہی جیسے قطب جنوبی سے پرے کوئی جنوب نہیں ہے۔۔

[اسٹیفن ہاکنگ

http://content.time.com/time/magazine/article/0,9171,2029483,00.html]۔

تجزیہ : ہاکنگ کے جواب میں ایک بنیادی فزکس غلطی پائی جاتی ہے۔ ہاکنگ کہتے ہیں کہ بگ بینگ سے پہلے کچھ بھی نہ تھا جیسے قطب جنوبی سے ماورا کوئی جنوب نہیں ہے۔ یہاں ہاکنگ نظریہ اضافیت جیسی تھیوری ہی کے خلاف بات کررہے ہیں جسے وہ خود تسلیم کرتے بلکہ دنیا کا ہر سائنسدان مانتا ہے۔
اگر اس زمین پر کھڑے ہوکر دیکھیں تو واقعی قطب جنوبی سے پرے کوئی جنوب نہیں۔ لیکن اگر چاند پر جاکر دیکھیں تو قطب جنوبی سے پرے کئی سیارو ں کے جنوب موجود ہیں۔ اس مثال کو بنیاد بنا کر یہ کہنا کہ بگ بینگ سے پہلے کچھ نہیں تھا، محض ایک مغالطہ معلوم ہوتا ہے۔ ہماری اس کائنات کی تخلیق سپر نووا سے ہوئی اور ہم اگر اس کائنات میں رہ کر دیکھیں تو بگ بینگ سے قبل نہ وقت تھا نہ اسپیس۔ لیکن اگر ہم کائنات سے ماورا ہوکر دیکھیں تو ہمارا فریم آف ریفرنس بدل جائے گا۔ اور عین ممکن ہے کہ کچھ ایسی کائناتی قوتیں موجود ہوں جنہوں نے سپرنووا کو جنم دیا ہو اور ان قوتوں کے پیچھے بھی کچھ قوتیں ہوں اور آخر میں علت العلل یعنی خدا کا ارادہ موجود ہو جس نے یہ سب کچھ تخلیق کیا۔
چنانچہ یہ کہنا کہ بگ بینگ سے پہلے کچھ نہ تھا، ایک غیر علمی جملہ ہے۔ ایسا اس وقت کہا جاسکتا ہے جب انسان نے حتمی طور پر معلوم کرلیا ہو کہ اصل کائنات بس یہی ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور کائنات موجود نہیں جس کے فریم آف ریفرنس سے چیزوں کو دیکھا جاسکے۔

تبصرہ کریں

تبصرہ :