پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

حضرت عزیر علیہ السلام کا واقعہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Friday Apr 5, 2013


حضرت عزیر علیہ السلام
(البقرہ259:2)
ترجمہ:
کیا (اس شخص کے حال پر غور نہیں کیا) جو ایک بستی کے قریب سے گزرا اور وہ بستی اپنی چھتوں پر گری پڑی تھی۔ وہ کہنے لگا : ”اس بستی کی موت کے بعد دوبارہ اللہ اسے کیسے زندگی دے گا (آباد کرے گا)۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اسے سو سال تک موت کی نیند سلا دیا۔ پھر اسے زندہ کر کے اس سے پوچھا : ”بھلا کتنی مدت تم یہاں پڑے رہے؟” وہ بولا کہ ”یہی بس ایک دن یا اس کا کچھ حصہ ٹھہرا ہوں گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ”بات یوں نہیں بلکہ تم یہاں سو سال پڑے رہے۔ اچھا اب اپنے کھانے اور پینے کی چیزوں کی طرف دیکھو،یہ ابھی تک باسی نہیں ہوئیں۔ پڑھنا جاری رکھیں »


قصہ قوم سبا

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday Mar 25, 2013


(سبا ۱۹-۱۵:۳۴ )
ترجمہ
قوم سبا کے لئے ان کے مسکن میں ہی ایک نشانی موجود تھی۔ اس مسکن کے دائیں، بائیں دو باغ تھے۔ (ہم نے انھیں کہا تھا کہ) اپنے پروردگار کا دیا ہوا رزق کھاؤاور اس کا شکر ادا کرو۔ پاکیزہ اور ستھرا شہر ہے اور معاف فرمانے والا پروردگار۔مگر ان لوگوں نے سرتابی کی تو ہم نے ان پر زور کا سیلاب چھوڑ دیا۔ اور ان کے دونوں باغوں کو دو ایسے باغوں میں بدل دیا جن کے میوے بدمزہ تھے اور ان میں کچھ پیلو کے درخت تھے کچھ جھاؤ کے اور تھوڑی سی بیریاں تھیں۔ہم نے یہ سزا انھیں ان کی ناشکری کی وجہ سے دی تھی اور ہم ناشکروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔ہم نے ان کی پڑھنا جاری رکھیں »


۔قصہ ملکہ بلقیس

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Friday Mar 22, 2013


(النمل44-20:27 )
ترجمہ
(پھر ایک موقع پر) سلیمان نے پرندوں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے: ”کیا بات ہے مجھے ہد ہد نظر نہیں آرہا، کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے۔(ایسی ہی بات ہوئی) تو میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے سامنے کوئی معقول وجہ پیش کرے۔تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ (ہدہد آگیا اور) کہنے لگا: ”میں نے وہ کچھ معلوم کیا ہے جو ابھی تک آپ کو معلوم نہیں، میں سبا سے متعلق ایک یقینی خبر آپ کے پاس لایا ہوں۔میں نے دیکھا کہ ایک عورت ان پر حکمرانی کرتی ہے جسے سب کچھ عطا کیا گیا ہے اور اس کا تخت عظیم الشان ہے۔میں نے (یہ بھی) دیکھا پڑھنا جاری رکھیں »


قصہ قارون

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday Mar 4, 2013


(القصص 28: 76-83)
ترجمہ
بلاشبہ قارون موسیٰ کی قوم (بنی اسرائیل) سے تھا: پھر وہ اپنی قوم کے خلاف ہوگیا (اور دشمن قوم سے مل گیا) اور ہم نے اسے اتنے خزانے دیئے تھے جن کی چابیاں ایک طاقتور جماعت بمشکل اٹھا سکتی تھی۔ ایک دفعہ اس کی قوم کے لوگوں نے اس سے کہا”: اتنا اتراؤ نہیں” اللہ تعالیٰ اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
جو مال و دولت اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کرو پڑھنا جاری رکھیں »


قصہ ذوالقرنین

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Sunday Feb 24, 2013

(الکہف::18 آیات83 -98 )
لوگ آپ سے ذوالقرنین کے بارے پوچھتے ہیں۔ آپ انھیں کہئے کہ ابھی میں اس کا کچھ حال تمہیں سناؤں گا۔ بلاشبہ ہم نے اسے زمین میں اقتدار بخشا تھا اور ہر طرح کا سازوسامان بھی دے رکھا تھا۔ چنانچہ وہ ایک راہ (مہم) پر چل کھڑا ہوا۔ حتیٰ کہ وہ سورج غروب ہونے کی حد تک پہنچ گیا اسے یوں معلوم ہوا جیسے سورج سیاہ کیچڑ والے چشمہ میں ڈوب رہا ہے وہاں اس نے ایک قوم دیکھی۔ ہم نے کہا: ”اے ذوالقرنین! تجھے اختیار ہے خواہ ان کو تو سزا دے ٧٢۔ الف یا ان سے نیک رویہ اختیار کرے۔ ذوالقرنین نے کہا: جو شخص ظلم کرے گا اسے تو ہم بھی سزا دیں پڑھنا جاری رکھیں »


اصحاب کہف کا قصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Sunday Jan 27, 2013


(الکہف۔۱۸: ۲۶-۹)
ترجمہ: کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ غار والوںاور کتبہ و الوں کا معاملہ ہماری نشانیوں میں سے کوئی بڑی عجیب نشانی تھا؟۔ جب ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی تو کہنے لگے! اے ہمارے پروردگار! اپنی جناب سے ہمیں رحمت عطا فرما اور اس معاملہ میں ہماری رہنمائی فرما۔ تو ہم نے انھیں اس غار میں تھپکی دے کر کئی سال تک کے لئے سلا دیا۔۔ پھر ہم نے انھیں اٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ ہر دو فریق میں سے کون اپنی مدت قیام کا ٹھیک حساب رکھتا ہے۔ ہم آپ کو ان کا بالکل سچا واقعہ بتاتے ہیں۔ وہ چند نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے اور ہم نے انھیں مزید ١رہنمائی بخشی۔ پڑھنا جاری رکھیں »


(قصہ موسیٰ و خضر(علیہماالسلام

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Wednesday Jan 16, 2013


ترجمہ: اور (وہ قصہ بھی یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا”:میں تو چلتا ہی جاؤں گا تاآنکہ دو دریاؤں کے سنگھم پر نہ پہنچ جاؤں یا پھر میں مدتوں چلتا ہی رہوں گا۔
پھر جب وہ دو دریاؤں کے سنگھم پر پہنچ گئے تو اپنی مچھلی کو بھول گئے اور اس مچھلی نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا۔
پھر جب وہ وہاں سے آگے نکل گئے تو موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا: ہمارا کھانا لاؤ، اس سفر نے پڑھنا جاری رکھیں »


گائے کی کہانی

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Sunday Jan 13, 2013

“اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو وہ بولے کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو؟ (موسیٰ نے) کہا کہ میں خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں۔
انہوں نے کہا اپنے پروردگار سے التجا کیجئے کہ وہ ہمیں یہ بتائے کہ وہ گائے کس طرح کی ہو، (موسیٰ نے) کہا پروردگار فرماتا ہے کہ وہ گائے نہ تو بوڑھی ہو اور نہ بچا۔ بلکہ ان کے درمیان (یعنی جوان) ہو سو جیسا تم کو حکم دیا گیا ہے ویسا کرو
انہوں نے کہا اپنے پروردگار سے درخواست کیجیے کہ ہم کو یہ بھی بتائے کہ اس کا رنگ کیسا ہو، پڑھنا جاری رکھیں »


ہابیل و قابیل کی داستان

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday Dec 17, 2012


تحریر: پروفیسر محمد عقیل
ہابیل و قابیل کی دااستان قرآن میں سورہ مائدہ میں بیان ہوئی ہے۔ یہ قصہ حضرت آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں کا ہے ۔ ان میں سے ایک کا نام ہابیل اور دوسرے کا قابیل تھا۔ قابیل عمر میں بڑا تھا اور کھیتی باڑی کیا کرتا تھا۔ یہ مزاج کے اعتبار سے تیز اور فطرتا برائی کی جانب راغب تھا۔ اس کا چھوٹا بھائی ہابیل اس کے برعکس تھا۔وہ نیک سرشت ، متقی اور منکسر المزاج پڑھنا جاری رکھیں »


بن دیکھے کا سودا

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday Jan 16, 2012


پچھلے دنوں ای میل پر ایک دلچسپ حکایت موصول ہوئی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ ہارون الرشید بادشاہ اپنی بیگم زبیدہ خاتون کے ہمراہ دریا کنارے ٹہل رہے تھے کہ ان کی ملاقات ایک معروف بزرگ بہلول سے ہوگئی۔بہلول ریت پر گھر بنا رہے تھے ۔ انہوں بادشاہ سے کہا یہ گھر ایک دینار میں خریدلو ۔میں دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ تمھیں جنت میں ایک گھر عطا کر دے ۔ بادشاہ نے اسے دیوانے کی بڑ سمجھا اور آگے بڑ ھ گئے ۔ البتہ ملکہ نے انھیں ایک دینار دے کر کہا کہ میرے لیے دعا کیجیے گا۔ پڑھنا جاری رکھیں »