پروفیسرڈاکٹر محمد عقیل |

مسلمانوں کے ایمان اور اخلاق میں کمزوریوں کی جدید اندازمیں نشاندہی کرنااور اصلاح کے لئے سائنٹفک طرز پر حل تجویز کرنا اس سائٹ کے مقاصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔قد افلح من زکھا۔

مصیبت اور نعمت – سورہ الحدید کی روشنی میں

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Friday Jun 9, 2017

مصیبت اور نعمت – سورہ الحدید کی روشنی میں
ڈاکٹر محمد عقیل
سورہ الحدید کی چار آیات بہت خوبی سے انسانی کے امتحا ن میں اللہ کی جانب سے شامل کیے جانے والی مصیبتوں اور نعمتوں کے بارے میں بتاتی ہیں کہ یہ مصیبتیں کیوں نازل ہوتی ہیں اور نعمتیں کون دیتا ہے؟ ان مصیبتوں پر کیا رویہ ہونا چاہیےاور نعمتوں کی شکر گذاری کیسے کرنی چاہیے ۔ انسان کس طرح حیوانی سطح سے بلند ہوکر خد ا کا قرب حاصل کرسکتا ہے/ سورہ الحدید کی پڑھنا جاری رکھیں »


سورہ المنافقون کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Friday Jun 9, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ المنافقون کا خلاصہ
ڈاکٹر محمد عقیل
جب یہ دھوکے باز منافق تمہاری محفلوں میں آتے ہیں تو تمہاری ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر گواہی دیتے ہیں آپ اللہ کے رسول ہیں۔ حالانکہ تمہاری رسالت ان کی گواہی کی محتاج نہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول پڑھنا جاری رکھیں »


نفاق کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Friday Jun 2, 2017

نفاق کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟
ڈاکٹر محمد عقیل
نفاق کا مرض اتنا اہم ہے کہ قرآن نے اسے خاص طور پر موضوع بنایا ہے۔ سورہ بقرہ جو قرآن کی دوسری ہی سورہ ہے اس کے دوسرے رکوع میں ہی منافقین کا ذکر ہے اور ان کی کچھ خصوصیات بتائی ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن نے جگہ جگہ منافقین کی جانب اشارہ کرکے ان کی نفاق کی علامات، اس کی وجوہات اور اس کا علاج بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سورہ توبہ، الحجرات ، سورہ احزاب اور پڑھنا جاری رکھیں »


دنیا کا سب سے مشکل کام کیا ہے؟

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday May 29, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دنیا کا سب سے مشکل کام کیا ہے؟
ڈاکٹر محمد عقیل
” تم لوگوں کو پتا ہے دنیا کا سب مشکل کام کیا ہے؟” ابلیس نے سوال کیا
” ابلیس اعظم ہی بہتر جانتے ہیں ۔” چوبدار کی آواز سناٹے میں گونجی۔
” غور سے سنو، کیا ایک ما ں کو اس کے بچے سے دور کرنا، اسے ناراض کرنا اور بچے پر غضب ڈھانے پر مجبور کرنا کوئی آسان کام ہے؟ بچے کی برسوں پڑھنا جاری رکھیں »


علم – شیطان کا ایک ہتھیار

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday May 29, 2017

علم – شیطان کا ایک ہتھیار
ڈاکٹر محمد عقیل
” حضرت! میں بہت زیادہ علم حاصل کرنا چاہتا ہوں، بہت زیادہ” میں نے کہا۔
“تو حاصل کرلو، کس نے روکا ہے؟” حضرت نے جواب دیا
“جناب مسئلہ یہ ہے کہ علم بعض اوقات تکبر پیدا کرتا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہیں وہی سب کچھ نہ ہو جو شیطان کے ساتھ ہوا کہ وہ اپنے علم کے زعم میں خدا کے پڑھنا جاری رکھیں »


رمضان کی تیاری

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday May 29, 2017

السلام علیکم
آپ سب کو رمضان مبارک۔ اللہ تعالی اس رمضان کو ہم سب کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائیں۔
رمضان میں ہم سب کو کچھ اہداف ضرور مقرر کرنے چاہئیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:
۱۔ اپنا احتساب کرنا- اس کا مطلب ہے کہ ہم اب تک گذری ہوئی زندگی کا جائزہ لیں اور اپنی شخصیت کا SWOT تجزیہ کریں۔ یعنی اپنی شخصیت کی طاقتور اور کمزور پہلووں کو جانیں اور ساتھ ہی وہ مواقع اور خطرات بھی بیان کریں جو ہمیں دین پر چلنے میں پیش آسکتے ہیں۔ یہ کام لکھ کرکریں تو زیادہ بہتر ہے۔
۲۔ قرآن سے تعلق بڑھائیں۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھیں اور کم از کم ایک مرتبہ قرآن ترجمہ سے پڑھ لیں۔ اگر پڑھ نہ پائیں تو ترجمہ ہی سن لیں۔قرآن کا ترجمہ اس لنک پر اچھا دیا ہوا ہے۔

http://www.quranurdu.com/quran_ss/

۳۔ آئیندہ زندگی کے لیے لائحہ عمل تیار کریں کہ اب تک ہم سے جو کوتاہیاں ہوئیں ان کو کس طرح دور کرنا ہے۔
۴۔ کم از کم ویک اینڈ میں تہجد ضرور ادا کریں۔ اس میں رکعتوں کی تعداد پوری کرنے سے زیادہ صرف بیٹھ کر اللہ تعالی سے باتیں کریں، اس کی نعمتوں کا تصور کریں، اس کے جلال پر غور کریں۔ اس کی صفات پر غور کریں اور دنیاوی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اللہ کی خالص حمد و ثنا بھی کریں۔
۵۔ ہر ہفتے یہ جائزہ لیں کہ ہم نے ایک ہفتے میں کیا کھویا اور کیا پایا۔
اس ضمن میں اس لنک پر موجود ورک بک سے بھی مدد لی جاسکتی ہے:

https://aqilkhans.files.wordpress.com/…/ramazan-workbook.pdf


سورہ الفلق کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday May 29, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ الفلق کا خلاصہ
ڈاکٹر محمد عقیل
دن کے اجالے میں نقصان پہنچانے والوں سے کہہ دو ، رات کی تاریکی میں شب خون مارنے والوں کو بتادو، کالے علم کرنے والے شیطانوں کو خبردار کردو، حسد کی آگ میں جلنے والوں کو سمجھادو کہ میں تو اپنے بچانے پڑھنا جاری رکھیں »


سورہ الناس کا خلاصہ

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday May 29, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سورہ الناس کا خلاصہ
ڈاکٹر محمد عقیل
تم اپنے شرارت کرنے والے نفس سے کہہ دو، بہکانے والنے انسانوں کو بتادواور وسوسہ ڈالنے والے جنوں کو اعلان کردو کہ میں تم سب کے بہکاووں کے مقابلے میں تمام انسانوں کے پالنے والے کی پناہ میں آتا ہوں۔ وہ پناہ پڑھنا جاری رکھیں »


سورہ فاتحہ کی مختصر تشریح

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Monday May 29, 2017

سورہ فاتحہ کی مختصر تشریح
ڈاکٹر محمد عقیل
تعریف، توصیف، حمد و ثنا حقیقت میں اللہ ہی کے لیے ہے کیونکہ وہی تنہا ان گنت کہکشاوں ، ستاروں ، سیاروں ، مادی و غیر مادی جہانوں اور انفس و آفاق کی وادیوں کا پالنے والا ہے۔ وہی تو ہے جو سراپا مہربان ہے پڑھنا جاری رکھیں »


الجبار

شائع ہونے کا وقت اور تاریخ :Sunday Apr 16, 2017

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ارحمنا یا جبار
اللہ کی صفت “جبار” کا شمار طاقت و غلبے کی صفات میں ہوتا ہے۔”الجبار ” کے معنی قوت و شوکت کی مالک، زورآور، قوی اور قاہر ہستی کے ہیں۔ عرب جبار یا جبارہ اس کھجور کے درخت کو کہتے تھے جس کے کھجوروں یا پھل کو حاصل کرنے کے لیے کسی پڑھنا جاری رکھیں »